• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162035

    عنوان: کچھ سال پہلے میں نے مدینہ پاک میں خواب دیکھا...

    سوال: سوال: ۱) کچھ سال پہلے میں نے مدینہ پاک میں خواب دیکھا۔ رسول اکرم صلم احرام کی سفید چادر اوڑھے ہوے مواجہ شریف کے آگے باب جبرئیل کیے سامنے کی طرف بقیع کی جانب جو راستہ ہے وہاں دونوں ہاتھ کاندھوں کے اوپر تک اٹھا کراردو زبان میں یہ فرما رہے ہیں ، اے لوگوں میں اللہ کا رسول ہوں ۔ پھر آپ صلم نے حقوق العباد کی خوب تاکید کی (الفاظ یاد نہیں) پھر ہماری جماعت وہاں سے ساؤتھ افریقہ وقت لگانے پہنچی۔ اسکے بعد سے میں بہت ذیادہ حقوق العباد کا اہتمام کرتا رہا ہوں۔ اگر کچھ اور ہدایات اس میں ہیں تو براہ کرم مطلع فرمائیں۔ ۲) سن اندازہ 1980 میں بعد نماز جمعہ آنکھ لگ گئی۔خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک مسجد کے صحن میں ایک زینہ اوپر سے نیچے کی طرف ہے ۔ایک بزرگ دبلے پتلے کم قد لنگی اورسادی کپڑے کی بنڈی پہنے ہاتھ میں تسبیح زینے سے اتر رہے ہیں۔چہرہ فکرمند اور مرجھایا ہوا پتہ نیہں کس طرح معلوم ہوا کہ حضرت مولانا الیاس رح ہیں۔ پھر کچھ دنوں بعد اللہ نے دعوت و تبلیغ میں آنے کی توفیق دی۔ بنگلہ والی مسجد پہنچنے پر خواب یاد آیا ہو بہو وہی مسجد اور زینہ جو پرانی مسجد میں حضرت کو حجرہ کے اوپر بنا ہوا تھا۔ ۳) ہماری محلہ کی مسجد کے بازو والے مکان کے چبوترے پر بعد عشاء نوجوان گپ شپ میں بیٹھتے ہیں۔ سامنے ہی مشہور روڈ بھی ہے ۔خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک بزرگ دبلے پتلے درمیانہ قد ہلکا کھادی رنگ کا عربی جبہ آدھی پنڈلی تک اسی کپڑے کی لنگی جبہ کی اور لنگی کی لمبائی برابراور اسی رنگ کا امامہ اور چہرہ پر بے انتہا نوربہت تیز چلتے ہوئے جا رہے ہیں ۔میں خیال کرنے لگا کہ یا اللہ یہ کون سے بزرگ ہیں تو اتنے میں ایک آواز آئی ۔ تو ان کو نہیں جانتا یہ ابو ہریرہ ہیں۔ براہ کرم نیٹ پر نا ڈالیئے صرف آپ کی ہدایات مطلوب ہیں۔ آج کل دعوت کے کام میں انتشار کی وجہ سے چونکہ میرا دل صرف شورائیت کی طرف راغب ہے تو دعوت کے وہ ساتھی جو کل تک بہت محبت کرتے تھے آج نظروں میں بھی نفرت بھری ہوئی ہے ۔ ایسے لگتا ہے کہ امت کی ڈوبتی کشتی کا ناخدا اللہ نے آپ حضرات کو بنایا ہے ۔ دل سے دعائیں آپ حضرات کے لیئے نکل رہی ہیں آپ کی رہبری کا محتاج الف ۔جیم بڑا مضمون سمجھ کر چھوڑ نہ دیں۔ ضرور رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1249-1120/L=10/1439

    ماشاء اللہ آپ کے سارے خواب مبارک ہیں ،تبلیغی جماعت میں آپ کا رجحان جس طرف ہو ادھر لگے رہیں ؛البتہ دوسری جماعت پر طعن وتشنیع سے بچیں ،اگر کوئی کچھ کہے تو بجائے کچھ جواب دینے کے خاموش رہیں اسی میں بھلائی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند