• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69330

    عنوان: کوئی رشتہ دار نماز پڑھنے سے انکار کردے تو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: براہ کرم، کوئی حدیث بتائیں کہ اگر کسی رشتہ دار کی بیوی ، بھائی ، بہن یا کوئی بھی نماز پڑھنے سے انکار کردے یا اسلام کے کسی فرض کا انکار کرے تو اس کی بنیاد پر میں ان سے الگ ہوجاؤں یا مجھے کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1114-1052/SN=12/1437

    آپ کو ان سے فی الحال الگ ہونے کی ضرورت نہیں، آپ پیار ومحبت سے ان کو سمجھاتے رہئے، نماز اور ارکانِ اسلام کی اہمیت ان کو بتلاتے رہئے، مناسب موقع محل دیکھ کر انہیں کسی متبع سنت شیخ یا عالم سے ملاقات کرادیجئے اور ساتھ ساتھ ان کے حق میں دعائیں بھی کرتے رہا کیجئے، ”فضائلِ اعمال“ (موٴلفہ حضرت شیخ زکریا) میں ”فضائلِ نماز“ کے تحت اہمیت نماز سے متعلق بہت سی حدیثیں ہیں، آپ وہ کتاب یا اس موضوع کی دوسری کوئی کتاب انہیں پڑھنے کو دیجئے یا خود پڑھ کر سنائیے، ان شاء اللہ وہ ایک دن راہِ راست پر آجائیں گے اور آپ کو اس پر خوب خوب اجر بھی ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند