• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 612272

    عنوان:

    ڈاكٹر كا جانور كی سرین میں ہاتھ ڈالتے وقت تسمیہ پڑھنا

    سوال:

    سوال : ہمارے گاؤں میں جانوروں کا مسلم ڈاکٹر ہے ان کی بڑی اچھی عادت ہے کہ ہر کام شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہیں حتیٰ کہ جانور کے پیچھے والے راستے میں یعنی پاخانہ والی جگہ میں ہاتھ ڈالتے وقت بھی بسم اللہ پڑھتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے ؟ بسم اللہ کی بے ادبی نہیں ہوگی؟

    جواب نمبر: 612272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1294-953/M=11/1443

     ڈاكٹر كا جانور كی سرین میں عین ہاتھ ڈالتے وقت بسم اللہ پڑھنا مكروہ ہے؛ البتہ اگر ہاتھ ڈالنے سے پہلے بغرض علاج و شفاء بسم اللہ پڑھی جائے اور وہاں گندگی وغیرہ نہ ہو تو ایسی صورت میں كراہت نہیں ہے۔ وتكره عند كشف العورة ومحل النجاسات. (شامي زكريا: 1/80، تقديم المؤلف حول المبسملة والحمدلة).


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند