• معاشرت >> دیگر

    سوال نمبر: 63075

    عنوان: کیا دن کے وقت بیوی کے ساتھ مباشرت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: کیا دن کے وقت بیوی کے ساتھ مباشرت کرسکتے ہیں یا نہیں؟اور کیا لائٹ کی روشنی میں مباشرت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 204-204/Sd=4/1437 جی ہاں! دن کے وقت بھی مباشرت کر سکتے ہیں اور لائٹ کی روشنی میں بھی مباشرت کرنا جائز ہے؛ لیکن مباشرت کے وقت مستحب یہ ہے کہ مرد اور عورت دونوں اپنی شرمگاہ کو کسی کپڑے وغیرہ سے چھپا لیں۔ عن عتبة بن عبد رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: اذا أتی أحدکم أہلہ، فلیستتر، ولا یتجرد تجرد العیرین۔ ( ابن ماجة:۱/۶۱۹) وقال الغزالي: ولیغط نفسہ و أہلہ بثوب۔ کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یغطي رأسہ، و یغض صوتہ، ویقول للمرأة: علیک بالسکینة۔ في الخبر: اذا جامع أحدکم أہلہ، فلا یتجردان تجرد العیرین۔ ( احیاء علوم الدین:۲/۵۱م ط: مصطفی الحلبي، اتحاف السادة المتقین شرح احیاء علوم الدین )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند