• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6529

    عنوان:

    ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے وہ یہ کہ میں نے دیکھا کہ ایک جگہ جہاں شاید اندھیراہے ،وہاں شاید تین لوگ ہیں ایک میں، ایک حضرت جبرئیل علیہ السلام تو واضح ہیں، پر تیسرا معلوم نہیں کون ہے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام میرے واسطے نہیں آئے اور میں ان کو دیکھ کر سلام کرتا ہوں اور پہچانتا ہوں اور وہ مسکراکر میرے سلام کا جواب دیتے ہیں۔ یہاں خواب ختم ہوجاتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1642=1243/ ھ

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، آپ کی مغفرت کی امید واثق ہے،اعمالِ صالحہ میں خصوصی توجہ مبذول رکھئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند