• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9050

    عنوان:

    میں خواب میں دیکھتاہوں کہ میں ٹرین میں کراچی سے سکر سفر کررہا ہوں،نواب شاہ تک سفر اچھا گزرتا ہے، نامعلوم وجہ سے سب کو ٹرین سے اتار لیا جاتاہے پھرٹرین میں سوار ہونے کے لیے دوبارہ لائن بنائی جاتی ہے، اتنے میں ایک آدمی مجھے لائن سے نکال کر ایک طرف لے جاتا ہے اور الٹی سیدھی بکواس کرتاہے، جہاں تک مجھے یاد آتا ہے وہ داڑھی کے بارے میں کچھ کہتا ہے پھر چھوڑدیتاہے ۔میں واپس ٹرین میں سوا ر ہونے کے لیے چلتا ہوں پلیٹ فارم پہنچ کرپتہ چلتاہے کہ ٹرین چلی گئی۔ پھرمیرا دھیان اپنی جیب کی طرف جاتا ہے تو پتہ چلتاہے میرا بٹوا بھی گم ہوگیا ہے میں بہت پریشان ہوتاہوں سوچنے لگتا ہوں کہ ٹرین میں جو سامان رہ گیا ہے کسی طرح گھر والوں کو بتا کر اسٹیشن سے اتروالیتاہوں ۔پھرمیری آنکھ کھل گئی تو فجر کی اذان ہورہی تھی۔ پھر میں بستر چھوڑکر نماز پڑھنے کے لیے مسجد چلا جاتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2298=1803/ھ

    تعبیر بلکہ خواب میں تنبیہ یہ ہے کہ دنیاوی زندگی مثل ایک سواری کے ہے، موت تک اِس سواری (ٹرین کی صورت میں) میں کبھی خوشی، کبھی غم، کبھی خوشحالی کبھی تکدر کبھی راحت وآرام، کبھی رنج وغم پیش آتے رہیں گے، ان امور سے رستگاری مشکل ہے، اسی میں ایسے کام عقلمند آدمی کو کرلینے چاہئیں کہ جو اللہ پاک کی رضاء وخوشنودی کا نیز دارین کی فلاح کا موجب اور سبب ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند