• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607035

    عنوان:

    کیا شراب میں مچھلی ملانے سے سرکہ بن سکتا ہے ؟

    سوال:

    سوال : کیا شراب میں مچھلی کی کچھ مقدار ملانے سے سرکہ بن سکتا ہے - نیز اس سرکہ اور مچھلی کا کھانہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 607035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 306-222/M=03/1443

     سرکہ حلال ہے اور مچھلی بھی حلال ہے، شراب میں مچھلی کی کچھ مقدار ملانے سے سرکہ بن سکتا ہے یا نہیں اس کی ہمیں تحقیق نہیں، اس بارے میں ماہرین سے رجوع کریں، اگر شراب، سرکہ بن جائے اور شراب کی حقیقت و ماہیت بالکلیہ بدل جائے تو حکم بدل جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند