• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150509

    عنوان: بغیر اطلاع ڈیوٹی پر لیٹ آنا

    سوال: میرا سوال ہے کہ اگر سیٹ کے طرف سے ملازم کی ڈیوٹی میں آنے کا ٹائم مقرر ہو اور ملازم بغیر اطلاع لیٹ آجائے تو کیا اس کی ڈیوٹی حرام ہوگی ؟اور یہ بھی بتادوں کے سیٹ ملازم کے اختتام کو بغیر کوئی اجرت لیٹ بند بھی کراتا ہے ۔

    جواب نمبر: 150509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1039-1075/L=8/1438

     

    ڈیوٹی میں جس قدر لیٹ آنا منجاب سیٹھ قابل عفو سمجھا جاتا ہے اتنی تاخیر سے آنے کی صورت میں اجرت حرام نہ ہوگی؛ البتہ اس سے زائد تاخیر کی صورت میں تاخیر کے بقدر اجرت ناجائز ہوگی، مکمل اجرت ناجائز نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند