• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58529

    عنوان: ڈاكٹر حمید اللہ كی كتابیں پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: ڈاکٹر محمد حمید اللہ (مرحوم) کی کتابیں پڑھنا کیساہے؟خطبات بھاؤلپور، یہ کتاب کیسی ہے؟ ڈاکٹر صاحب کن نظریات اور عقائد کے حامل تھے نہیں جانتا، لیکن ان کی علمی خدمات کا جائزہ تو آپ جیسے ادارے کے اہل علم ہی لے سکتے ہیں۔ ان کے بارے میں ایک عامی کو آپ کا کیا مشورہ ہے؟

    جواب نمبر: 58529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 425-400/Sn=7/1436-U ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم نے مختلف پہلووٴں سے ”اسلام“ کی نشر واشاعت اور دیگر ادیانِ عالم پر اس کی برتری نیز سیرتِ نبوی کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دیئے، ان کی جو تحریریں اور ان کی زندگی وخدمات پر لکھے جو مقالات ہماری نظر سے گذرے ہیں، ان میں کوئی ایسا عقیدہ یا نظریہ نہیں ملا جو اہل سنت والجماعت کے عقائد ونظریات کے خلاف ہو، آپ ان کی تحریریں پڑھ سکتے ہیں، کہیں کوئی اشکال یا خلجان ہو تو کسی معتبر عالم سے سمجھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند