• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 16177

    عنوان:

    زید نے اپنی زمین فروخت کر نے کے لیے بکر سے سودا طے کیا۔ بکر نے بطور ایڈوانس کچھ رقمزید کو دے دی کہ فلاں تاریخ کو رجسٹری کرالینا لیکن عمر نے زید کو کچھ زیادہ رقم دے کر چپکے سے اس زمین کو اپنے نام لے لیا۔ عمر اس زمین پر اپنا مکان بنوائے ہوئے ہے۔رمضان کے مہینے میں عمر اپنے مکان پر نماز عشاء و تراویح کا اہتمام کرتاہے۔کیا عمر کے وہاں نماز پڑھنا درست ہے؟ (۲)ہم لوگ مردوں کے حق میں قرآن پڑھ کر اس کا ثواب پہنچاتے ہیں مگر اہل حدیث کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شریعت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ (۳)ہمارے والد محترم کا گیارہویں شعبان دن سوموار صبح چھ بج کر بتیس منٹ پر انتقال ہوا، نماز جنازہ بعد نماز عصر ہوئی وہ لیور کینسر کے مریض تھے۔ وہ چار پانچ روز پہلے سے کچھ باتیں کہہ کر چپ ہوجایا کرتے تھے:(الف) ہم کو نہیں معلوم تھا کہ آپ آج ہی آنے والی تھیں۔ (ب)مکہ مدینہ گیا تھا۔ (ج)انتقال کے ایک روز قبل پانچ دن میرے ہوگیا تم سب ابھی تک مجھے رکھے ہو۔ (د)کل مغرب کی نماز جامع مسجد پر پڑھنی ہے۔ (ہ)انتقال کے تھوڑا سا پہلے جھاڑو لگاؤ وہ لوگ آنے والے ہیں۔ (و)روح نکالتے وقت ماشاء اللہ پہلا کلمہ پڑھے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو نماز کی نیت کی طرح اپنے سینے پر باندھ رکھے تھے۔ ابو کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1706=364tl-11/1430

    (۱) زید اور بکر میں اگر معاملہ طے ہوگیا تھا اور بکر نے بطور ایڈوانس کچھ رقم زید کو دیدی تھی اور صرف رجسٹری کرانا باقی تھا تو عمر کے لیے یہ جائز نہیں تھا کہ وہ کچھ رقم زیادہ دے کر چپکے سے اس زمین کو اپنے نام کرالے، عمر نے غلط کیا البتہ اگر زید اور بکر نے بعد میں معاملہ فسخ کردیا تھا تو عمر پر اس زمین کے غصب کرنے کا حکم نہیں ہوگا، اور اس کے مکان میں نماز پڑھنا درست ہوگا۔

    (۲) مردوں کے حق میں قرآن مجید پڑھ کر اس کا ثواب پہنچایا جاسکتا ہے: عن أنس یرفعہ من دخل المقابر فقرأ یٰسٓ خفف اللہ عنہم یومئذ ومن زار قبر والدیہ فقرأ عندہ وعندہما یسٓ غفرلہ (عمدة القاري) علامہ سیوطی نے شرح الصدور میں صراحت کی ہے کہ جمہور سلف اور ائمہ ثلاثہ قراء ت کا ثواب میت کو پہنچنے کے قائل ہیں: اختلف في وصول ثواب القراء ة للمیت فجمہور السلف والأئمة الثلاثة علی الوصول (شرح الصدور)

    (۳) آپ کے والد کے بوقت وفات ذکر کردہ احوال ان کے خاتمہ بالخیر کی طرف مشیر ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کے والد کی قبر کو نور سے بھردے اور آپ کو ان کے طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند