• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35945

    عنوان: خواب

    سوال: جناب محترم دو خوابوں کی تعبیر بتا ئیں۔ خواب میری خالہ زادبہن نے دیکھا ہے۔ خواب دیکھنے والی لڑکی کا نام عمارہ سلیم ہے اور خواب رات کو دیکھا ہے۔ خواب درج ذیل ہے۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے بس ڈرائیور کے ساتھ جاتی ہوں، جو کہ میرے ماموں ہوتے ہیں اور ہماری ناراضگی ہوئی ہوتی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہماری صلح ہو جائے۔ میں نے اُنکا ہاتھ پکڑا ہوتا ہے اور میں ان سے کہتی ہوں کہ آپکا گھر کہاں ہے، میں اپنی ممانی کو بھی دیکھ لوں گی اور آپکا سامان بھی چھوڑ آوّں گی، ہم آگے بڑھتے ہیں کہ سامنے ایک جانور کھڑا ہوتا ہے، پہلے میں سمجھتی ہوں کہ وہ کتا ہے مگر وہ بہت ہی خوفناک جانور ہوتا ہے کالے رنگ کا۔ میں ڈر کے پیچھے بھاگتی ہوں میری سہیلی میرے ساتھ ہوتی ہے، ، وہ بھی بھاگتی ہے، ہم جو بھی راستہ اختیار کرتے ہیں وہاں سے اس قسم کے اور جانور نکل آتے ہیں اور بھاگتے ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ کسی طریقے سے اپنے گھر پہنچ جاوّں، کہ راستے میں ایک عجیب سا بچہ بیٹھا ہوتا ہیاور وہاں کھیل رہا ہوتا ہے۔اور وہ بچہ ان جانوروں کو ڈنڈا مارتا ہے، اور وہ جانور بھاگنے لگ جاتے ہیں۔ایسا لگ رہا ہوتا ہے جیسے کوئی اللہ کا عذاب نازل ہو گیا ہو۔

    جواب نمبر: 35945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 256=256-2/1433 کوئی نیک عمل ایسا ہے جس سے حفاظت ہوئی تاہم بداعمالیوں کا ہجوم ہلاک کرنے کے پیچھے پڑا ہوا ہے، گناہوں سے توبہ، اعمال صالحہ کی پابندی لازم ہے، تاکہ دنیا وآخرت میں ہلاکت وخسران سے نجات ہوسکے، خواب میں اسی جانب اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند