• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148321

    عنوان: دونوں خواب مبارک ہیں

    سوال: خواب نمبر (۱) خواب میں دیکھتا ہوں کہ میری نانی مرحومہ جن کا آج سے دس سال پہلے انتقال ہوگیا تھا، حج پر جا رہی ہیں یا شاید حج پر جانے کی تیاری کررہی ہیں ۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ اکیلی کیسے جارہی ہیں؟ میں بھی آپ کے ساتھ چلتا ہوں۔ خواب نمبر (۲) اسی نوعیت کا دوسرا خواب اپنی والدہ مرحومہ کے ساتھ بھی دیکھ چکا ہوں ۔ دیکھتا ہوں کہ میرا بھت ہی قریبی دوست جو تین مرتبہ عمرہ کرنے جا چکا ہے شاید اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ جارہا ہے اور شاید ایرپورٹ کی طرف نکل چکا ہے اور اسی دوران میں اپنی والدہ مرحومہ کے ساتھ عمرے پر جانے کی تیاری کررہا ہوں۔ پاسپورٹ پر عمرے کا ویزہ لگا ہوا ہے اور سعودی ائرلائن کا ٹکٹ بھی ہے ۔ عمرے کیلیے وہی احرام لے رہا ہوں جو میں نے سن 2015 میں حج کے دوران استعمال کیا تھا ۔ان تمام تیاریوں کے دوران گھر میں میرے والد مرحوم بھی موجود ہیں اور ہمیں دیکھ رہے ہیں ۔

    جواب نمبر: 148321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 525-298/Sd=6/1438

     

    دونوں خواب مبارک ہیں، آپ اپنی والدہ مرحومہ اور نانی مرحومہ کے لیے جو کچھ ایصال ثواب کرتے ہیں ، اُن سے دونوں کو نفع پہنچ رہا ہے ، آپ ایصال ثواب جاری رکھیں ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند