• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174376

    عنوان: اپنے مرحوم اعزاء کو اچھی حالت میں اچھے مقامات میں دیکھنا

    سوال: مجھے اکثر میرے والدین مرحومین کے ساتھ ساتھ میری نانی مرحومہ سمیت دیگر رشتہ دار خواب میں نظر آتے ہیں ایک دن بروز جمعہ خواب دیکھتا ہوں کہ حرم شریف میں کھڑا ہوں اور سامنے خانہ کعبہ ہے ۔ میں میزاب رحمت سے گرنے والے پانی سے یا پھر شاید آب زم زم سے وضو کرتا ہوں مگر آخر میں شاید میرے پیر دھلنے سے رہ جاتے ہیں تو وہ میں حرم کے اندر وضو خانے سے دھو لیتا ہوں جس کے آس پاس مجھے اپنی تائی مرحومہ بیٹھی نظر آتی ہیں ۔ میں جب ان سے ملاقات کر کے نکلتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ ان کی سفری دستاویزات پاسپورٹ ویزا وغیرہ شایدمیرے پاس رہ گئے ہیں ۔ اس خواب کو دیکھنے کے بعد اسی دن میں نے ان کے ایصال ثواب کی نیت سے کچھ رقم بطور صدقہ جاریہ خیرات کردی ۔ کیونکہ مجھے گمان ہوا کہ شاید مجھے خواب میں مرحومین کے ایصال ثواب کی تاکید کی جارہی ہے ۔

    جواب نمبر: 174376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 212-170/D=03/1441

    اپنے مرحوم اعزاء کو اچھی حالت میں اچھے مقامات میں دیکھنا مسرت و برکت کی بات ہے خواب خود آپ کے حق میں بھی مبارک ہے کہ ایسی مبارک جگہوں میں آپ اپنے کو موجود پا رہے ہیں۔

    باقی ایصال ثواب کا عمل اچھا ہوا، آئندہ بھی عبادات بدنیہ تلاوت قرآن وغیرہ کے ذریعہ بھی ایصال ثواب کردیں گے تو بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند