• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 23526

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا کوئی شخص ویڈیو فون پر شہادت دے سکتاہے جب کہ و ہ ویڈیوپر نظر آئے اور لوگ اسے پہچان بھی لے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا کوئی شخص ویڈیو فون پر شہادت دے سکتاہے جب کہ و ہ ویڈیوپر نظر آئے اور لوگ اسے پہچان بھی لے؟

    جواب نمبر: 23526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1205=977-7/1431

    شہادت کے لیے گواہ کا مجلس قضاء میں موجود ہونا ضروری ہے اور صورت مسئولہ میں چونکہ شاہد مجلس قضاء میں موجود نہیں ہے اس لیے شرعاً اس کی شہادت کا کوئی اعتبار نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند