• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 29479

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک چڑیا گھر کے سامنے ہوں، دو چیتے اپنے پنجرے سے باہر تھے اور میرے سامنے تھے ، دونوں نے مجھے نقصان نہیں پہنچایا جب کہ ذمہ داران سے میں دو ان کو واپس ان کی جگہ میں لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔ میں کچھ دیر چلا تو میں نے تیسرا چیتا چھوٹاہوا پا ، اس نے بھی مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک چڑیا گھر کے سامنے ہوں، دو چیتے اپنے پنجرے سے باہر تھے اور میرے سامنے تھے ، دونوں نے مجھے نقصان نہیں پہنچایا جب کہ ذمہ داران سے میں دو ان کو واپس ان کی جگہ میں لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔ میں کچھ دیر چلا تو میں نے تیسرا چیتا چھوٹاہوا پا ، اس نے بھی مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 29479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 266=15-2/1432

    چیتے کی تعبیر احمق دشمن سے کی جاتی ہے خواب کے مطابق ان شاء اللہ دشمنوں کے ضرر سے حفاظت رہے گی، نفس وشیطان یہ بھی انسان کے دشمن ہیں خواب میں تنبیہ ہے کہ ان کے شر اور ضررر سے بچنے کا سامان کیا جائے جو کہ احکام شریعت کی پابندی اور اتباعِ سنت کا اہتمام ہے ورنہ ان کی طرف سے بے فکری اور غفلت اختیار کرنے کی صورت میں یہ ایمان واعمال کو غارت اور تباہ کرنے والے ہوتے ہیں، إن أعدی عدوّک نفسک بین جنبیک تمھارا سب سے بڑے دشمن خود تمہارا نفس ہے جو تمہارے پہلو میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند