• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605307

    عنوان:

    كیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں كسی صحابی نے كسی كو كلمہ پڑھایا؟

    سوال:

    کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندہ ہوتے ہوئے کسی صحابی نے کسی کو خود کلمہ پڑھایا؟

    جواب نمبر: 605307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1071-765/D=12/1442

     آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بہت سے حضرات بعض سابق صحابہ کرام کی ترغیب و تشویق پر مسلمان ہوئے مثلاً ابوبکر صدیق کے شوق دلانے سے حضرت عثمان بن عفان، سعد بن ابی وقاص اور دیگر صحابہ مسلمان ہوئے۔ کلمہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاکر پڑھا۔

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ ہجرت کرنے سے پہلے وہاں تبلیغ اسلام کرنے کے لئے مصعب بن عمیر اور عبد اللہ بن ام مکتوم کو بھیجا۔ بہت سے لوگ ان کی دعوت و تبلیغ سے ان کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے۔ (تفصیل کے لئے سیرة المصطفیٰ)

    اسی طرح جن حضرات صحابہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جہاد یا تبلیغ کے لئے بھیجتے تو وہاں بھی لوگ ان صحابہ کرام کے ہاتھ پر مسلمان ہوتے اور یہی صحابہ انھیں کلمہ پڑھاتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند