• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7999

    عنوان:

    میں نے دسویں روزہ کی رات خواب دیکھا کہ میں بیت الخلاء میں بیٹھا ہوں اور ہماری پہچان کی ایک عورت وہاں پر بیٹھی ہے اورایک برتن میں پائخانہ کررہی ہے اور اس میں چمچہ سے عطر ملاتی ہے۔ میرے پوچھنے پر کچھ کہتی ہے پر برتن میں صرف کچھ بال ہی رہ جاتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1628=1547/د

    پائخانہ کی تعبیر مال حرام سے کی جاتی ہے، عطر ملانے کی تعبیر حرام کو طیب بنانے کی کوشش کرنا۔

    لیکن اس خواب کی بناء پر کسی سے بدگمان ہونا یا اس کی آمدنی پر شبہ کرنا جب کہ دوسرے قرائن و دلائل حرمت کے قائم نہ ہوں، جائز نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند