• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10926

    عنوان:

    میں نے تین دن پہلے خواب دیکھا کہ بہت سارے لوگ میرے چھوٹے لڑکے کو مار رہے ہیں اور انھوں نے اس کو بہت ظالمانہ طریقہ پر مارا۔ میرا لڑکا میرے پاس آیا جب میں نے اس کو دیکھا تو اس کی سائز بہت چھوٹی تھی او رآنکھیں خون سے بھری ہوئی تھیں۔ اور میرا لڑکا مجھ سے کہہ رہا تھا میرے کو بہت مارا، او رمیرا چھوٹا لڑکا اس کے ساتھ ہے۔ تمام لوگ چلا رہے ہیں اور اس جگہ کے چاروں طرف تیز آوازیں آرہی ہیں۔ میں وہاں جانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میں جرأت نہیں کرسکتی ہو ں تبھی میرا خواب ختم ہوجاتاہے۔ لیکن میں اپنے خیال میں مسلسل چلارہی ہوں اور بار بار کہہ رہی ہوں کہ مار دیا ماردیا۔ یہ وقت صبح تین بجے کا تھا۔ میں اس کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 311=272/د

    یہ سب پراگندہ خیالات اور منتشر باتیں ہیں، ان کی طرف دھیان نہ دیں، اگر کبھی آئندہ اس طرح کا پرگندہ خواب ظاہر ہو تو اللّٰھُمَّ إِنِّيْ اَٴُعْوْذُبِکَ مِنْ الشَّیْطَانِ وَمِنْ شَرِّ ہٰذِہِ الرُّوٴْیَا پڑھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند