• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153825

    عنوان: یوسف قرضاوی جو عرب میں مشہور عالم ہیں یہ کون ہیں؟ کیا یہ اہل سنت والجماعت میں سے ہیں؟

    سوال: یوسف قرضاوی جو عرب میں مشہور عالم ہیں یہ کون ہیں؟ کیا یہ اہل سنت والجماعت میں سے ہیں؟ ان کے بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 153825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1406-1426/L=12/1438

    عرب کے یہ مشہور عالمِ دین ہیں، ہمارے علم کے مطابق وہ اہل سنت والجماعت میں سے ہیں، بعض مسائل میں ان کے تفردات ہیں؛ لیکن یہ تفردات ایسے نہیں ہیں کہ ان کو اہل سنت والجماعت سے خارج کہا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند