• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53301

    عنوان: میں حیدرآباد کی ایک مسجد کے روم میں کرایہ پہ رہتا ہوں، اور وہ مسجد قبرستان پہ بنائی گئی ہے، ایک بار رمضان میں سحری کرنے کے بعد میری طبیعت اچانک خراب ہوگئی مجھے ہیبت سی ہونے لگی اور میری سانس پھولنے لگی اور میں بہت ڈرگیا اور میں سیدھے اپنے گھر (گاوٴں) واپس آگیا

    سوال: میں حیدرآباد کی ایک مسجد کے روم میں کرایہ پہ رہتا ہوں، اور وہ مسجد قبرستان پہ بنائی گئی ہے، ایک بار رمضان میں سحری کرنے کے بعد میری طبیعت اچانک خراب ہوگئی مجھے ہیبت سی ہونے لگی اور میری سانس پھولنے لگی اور میں بہت ڈرگیا اور میں سیدھے اپنے گھر (گاوٴں) واپس آگیا۔ مفتی صاحب جب بھی میں وہاں جاتا ہوں مجھے ایک ڈر سا رہتا ہے اور طبیعت بھی بہت بار خراب ہوتی ہے۔ مجھے اپنے گھر اور اپنے گاوٴں میں ڈر نہیں لگتا، مجھے جوب کرنا ہے تو مجھے اپنے گھر اور گاوٴں دونوں چھوڑنا پڑے گا لیکن مجھے بہت ڈر ہورہا ہے، میں کیا کروں مفتی صاحب کوئی کالا جادو تو نہیں کرایا مجھ پہ جو ہاں جاتے ہی میری طبیعت خراب ہوجاتی ہے؟ برائے مہربانی میرے لیے دعا کریں اور مجھے کیا کرنا چاہیے۔

    جواب نمبر: 53301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1231-243/B=8/1435-U آپ پانچوں نمازوں کے بعد قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس دونوں سورتیں پوری پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، اور ممکن ہو بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی ۱۰۰ مرتبہ پانچوں نمازوں کے بعد پڑھ لیا کریں، اور اپنی رہائش کا کمرہ بدل دیں کسی اور جگہ پر کرایہ کا کمرہ لے لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند