• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175099

    عنوان: كیا امام ابو حنیفہ کا نام نعمان تھا اور وہ جاٹ برادری سے تھے؟

    سوال: عرض گزارش یہ ہے کہ مسلم جاٹ علماء نعمانی لکھتے ہیں اپنے نام کے آگے مثلاً انیس احمد نعمانی بلال مفتاحی نعمانی وغیرہ اور اگر کوئی انسے معلوم کرتا ہے کہ نعمانی کا کیا مطلب ہوتا ہے تو وہ بول تے ہیں کہ امام ابو حنیفہ کا نام نعمان تھا اور وہ جاٹ برادری سے تھے اس لئے ہم نعمانی لکھتے ہیں اور ایک کتاب مفتی مہربان علی شاہ بڑوتی نے لکھی ہے مسلم جاٹوں کی اسلامی تاریخ اس کا حوالہ پیش کرتے ہیں آپ حضور والا سے درخواست ہے کہ اس کا مدلل اور مفصل جواب عنایت کریں نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 175099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:275-206/sd=4/1441

    حضرت امام ابو حنیفہ کی طرف نسبت کرتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ نعمانی لکھنے میں مضائقہ نہیں، بہت سے مشہور علماء اپنے نام کے ساتھ نعمانی لکھتے رہے ہیں، مثلا: عبد الرشید نعمانی وغیرہ( دیکھیے: الامام ابن ماجہ و کتابہ السنن، ص: ۱۵) لیکن حضرت امام اعظم کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ جاٹ برادری کے تھے؛ قطعا غلط ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند