• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145482

    عنوان: شہید کا درجہ بڑا ہے یا اولیاء اللہ کا؟

    سوال: (۱) اولیاء اللہ جب انتقال فرماتے ہیں تو کیا وہ شہید کہلاتے ہیں اگر شہید ہیں تو برائے مہربانی دلیل دیں۔ (۲) شہید کا درجہ بڑا ہے یا اولیاء اللہ کا؟

    جواب نمبر: 145482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 093-131/M=2/1438

    (۱) اولیاء اللہ جوطبعی طور پر وفات پاتے ہیں اصطلاح شرع میں وہ شہید نہیں کہلاتے۔

    (۲) دونوں کے فضائل الگ الگ ہیں کس کا درجہ بڑا ہے یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند