• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146727

    عنوان: خواب میں مرغی اور چھپکلی دیکھنا؟

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میرے پرانے گھر میں چچا کی طرف کے گھر کے آنگن میں، (میرے والد، بہن اور کزن کے ساتھ) ہم ایک پرانآ درخت ہٹا رہے تھے ،پھر میں نے ایک گڑھے کے اندر پنجرا دیکھا ( قریب3 ہاتھ کا، سیاہ سٹینلیس سٹیل تار کا اور شکل ایک (drum)کی طرح ہے ) ایک سیاہ چھپکلی یا مگر مچھ کی طرح کا بڑا جانور پنجرے کی دیوار سے چپکا سو رہا ہے اور اس کا چہرا نیچے کی طرف ہے اور پانچ بچوں کے ساتھ ایک مرغی اسی پنجرے میں ہے ، میں مرغی اوراسکے بچوں کو بچانے کے لیے سوچ رہا تھا لیکن مجھے ڈر تھا کہ بڑی چھپکلی بیداری ہو کر مرغیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے ،بعد میں نے دیکھا کہ میں اور میرے والد اسی پنجرے کے ساتھ غروب آفتاب کے وقت ایک میدان میں تھے اور پھر میں راستے میں چلنا شروع کر دیا اور میرے والد بیٹھے ہوے تھے اور اب بھی مسئلہ کو حل کرنے کی سوچ رہے تھے ۔

    جواب نمبر: 146727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 234-197/SN=3/1438

     

    یہ پراگندہ خیال اور شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے؛ اس لیے اس کی طرف التفات نہ کریں، جب کبھی اس طرح کا خواب آئے تو ”لاحول“ پڑھ کر کروٹ بدل لیا کریں، اور یہ معمول بنائیں کہ رات کو سوتے وقت باوضو ہوں اور معوذتین و آیة الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرکے سوئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند