متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 168805
جواب نمبر: 16880501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 548-468/D=06/1440
(۱) دودھ نہ دینے والی گائے کا دودھ بذریعہ کٹ لینے اور اسے استعمال کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
(۲) جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں۔ میرے نانا کی موت تقریباً تین سال پہلے ہوئی تھی اس کے بعد وہ مجھے کئی مرتبہ خواب میں بھی آئے کیوں کہ وہ مجھے بہت پیار کرتے تھے اب یہ تو میں نے بہت لوگوں سے سنا ہوا ہے کہ جب کوئی ایسا شخص خواب میں آئے جو مر چکا ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کے لیے دعائے مغفرت میں سستی ہورہی ہے اس لیے خواب میں آ رہا ہے۔ لیکن اب کی بار مجھے عجیب خواب آیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ جہاں میرے نانا رہ رہے ہوتے ہیں تو کچھ لوگ اس جگہ کے بارے میں باتیں کررہے ہوتے ہیں کہ یہاں پر کوئی روح یا جن وغیرہ ہیں اور سب ڈر رہے ہوتے ہیں لیکن میں اندر جاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ میرے نانا کا مردہ جسم پڑا ہوا ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ سورہے ہیں اور جب میں ان کو ہاتھ لگاتا ہوں تو وہ واقعیجاگ پڑتے ہیں او راٹھ کر کہتے ہیں کہ کافی عرصہ بعد جاگے ہیں۔ خیر پھر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ سے جوانی میں چلے گئے ہیں۔ اور مجھے یہ بھی محسوس ہوتاہے کہ میرے نانا کی ساری اولاد یعنی میری والدہ، میری خالہ، میرے ماموں، سارے بچپن کی عمر میں چلے جاتے ہیں اور میں بھی وہیں پر موجود ہوتا ہوں۔ پھر میں وہاں سے باہر نکل آتا ہوں اور اچانک مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب ایک سحر اور فریب کاری تھی، کیوں کہ سب کچھ اچانک ختم ہوجاتاہے۔
3009 مناظرمیرا نام رضیہ ہے۔ میرے چھوٹے بھائی کا نام محمد اشہد ہے۔ میرے بھائی نے ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ وہ تین دن کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک جگہ جس کا نام پالیہ ہے تبلیغی جماعت میں گیا ہے ۔ وہ گشت کے لیے گیا ہے۔ جب وہ مسجد میں واپس آتا ہے تو لوگ نماز پڑھنا شروع کرتے ہیں۔ وہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتاہے۔ وہ محسوس کرتاہے کہ اللہ تبارک و تعالی امام کی جگہ میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ جب وہ سجدہ میں جاتاہے تو وہ محسوس کرتاہے کہ اس کا سر اللہ تعالی کے دونو ں پیروں کے درمیان میں ہے۔ اس خواب کی تعبیر بیان فرماویں۔
1905 مناظر