• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603272

    عنوان: میرے بھائی نے خواب میں دیکھا کہ والد صاحب فوت ہو چکے ہیں اور ہم گھر والے اپنے اپنے کام میں مصروف ہیں 

    سوال:

    میرے بھائی نے خواب میں دیکھا کہ والد صاحب فوت ہو چکے ہیں اور ہم گھر والے اپنے اپنے کام میں مصروف ہیں کوئی رو نہیں رہا تھا اور پھر میرے بھائی نے خواب میں ہی والد صاحب کی قبر دیکھی تو وہ رونے لگ گیا اس کی تعبیر بتا دیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا ء فی الدارین

    جواب نمبر: 603272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 612-425/SN=07/1442

     یہ خواب کوئی برا معلوم نہیں ہوتا، آپ لوگ پریشان نہ ہوں، اگر والد صاحب باحیات ہیں تو ان کی اطاعت کریں اور ان کی خوب خدمت کریں، اگر ان کا انتقال ہوچکا ہے تو ان کے حق میں صدقہ خیرات، تلاوتِ قرآن اور نوافل وغیرہ کے ذریعے خوب ایصال ثواب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند