• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64966

    عنوان: Regarding ijma.واضح رہے کہ جاوید احمد غامدی ایک گمراہ شخص ہے اس کے بہت سے عقائد و نظریات جمہور اہل سنت والجماعت کے خلاف ہیں

    سوال: میں نے پاکستانی عالم جاوید احمد غامدی سے سنا کہ اگر ایک عالم یا علماء کی ایک جماعت کا اجتہاد کسی مسئلے میں اجماع کے خلاف ہو اور یہ اجتہاد قرآن و حدیث کے مطابق صحیح ثبوت کی بنیاد پر ہو لیکن وہ اجماع قرآن وحدیث کے مطابق صحیح ثبوت پر مبنی نہ ہو تو اس اجماع کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اسے مسترد کردینا چاہئے اور جو اجتہاد قرآن وحدیث کے مطابق صحیح ثبوت پر مبنی ہو اسی پر عمل کرنا چاہئے۔ تو کیا یہ بات اہل سنت و الجماعت کے مطابق درست ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 64966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 930-983/L=9/1437

     

    اجماع قرآن و حدیث کی روشنی میں ہی ہوا کرتے ہیں، اگر کوئی اجماعی مسئلہ اس کے خلاف ہوتو اس کو پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ جاوید احمد غامدی ایک گمراہ شخص ہے اس کے بہت سے عقائد و نظریات جمہور اہل سنت والجماعت کے خلاف ہیں ایسے شخص کی کتابوں کے مطالعہ سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند