• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9089

    عنوان:

    میرا نام رضیہ ہے۔ میرے چھوٹے بھائی کا نام محمد اشہد ہے۔ میرے بھائی نے ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ وہ تین دن کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک جگہ جس کا نام پالیہ ہے تبلیغی جماعت میں گیا ہے ۔ وہ گشت کے لیے گیا ہے۔ جب وہ مسجد میں واپس آتا ہے تو لوگ نماز پڑھنا شروع کرتے ہیں۔ وہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتاہے۔ وہ محسوس کرتاہے کہ اللہ تبارک و تعالی امام کی جگہ میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ جب وہ سجدہ میں جاتاہے تو وہ محسوس کرتاہے کہ اس کا سر اللہ تعالی کے دونو ں پیروں کے درمیان میں ہے۔ اس خواب کی تعبیر بیان فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2056=1888/د

    خواب آپ کے بھائی کے حق میں مبارک ہے، دعوت الی اللہ کے لیے لوگوں تک جانا اورخود بھی دین سیکھنے کے لیے مجاہدہ اور اخلاص کا طریقہ اختیار کرنا ان شاء اللہ مقبولیت عند اللہ کا ذریعہ بنے گا۔ رضائے الٰہی اور تقرب خداوندی حاصل ہوگی، نماز اوراس کے اندر پیدا ہونے والے احساسات قابل شکر ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند