• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61942

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: ایک رات فجر کے وقت میں نے خواب دیکھا کے میں ہمارے پرانے گھر کے دالان میں امیکے مانڈی پر سررکھکرلیٹا ہوں کوئی پوچھ رہا ہے کی یہ کون ہیں تو میری تیسری نمبر بہن نے جواب دیا کی یہ مہدی موعود ہیں دالان میں زیادہ اجالا نہیں تھا پھر میں نے خروج دجال نزول مسیح خروج یاجوجماجوج،لکھا دیکھا اس خواب کی کیا تعبیر ہوگی جلدی،بتائیں مہربانی ہوگی

    جواب نمبر: 61942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1354-1327/H=1/1437-U تعبیر یہ ہے کہ نفس وشیطان صراطِ مستقیم سے آپ کو ہٹانا چاہتے ہیں، نماز کی پابندی کریں اور خلافِ سنت کاموں سے بچنے کا اہتمام کرتے رہیں، اتباعِ سنت کو لازم پکڑیں کسی کی حق تلفی ہرگز نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند