• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603245

    عنوان: رات خواب دیکھا کہ میں اپنے پرانے گھر ہوں 

    سوال:

    رات خواب دیکھا کہ میں اپنے پرانے گھر ہوں کمرے کی دیوار پہ بہت سے چھوٹے بڑے سانپ اکھٹے ھیں کچھ اندھرا سا ہے رنگ واضح نہیں لیکن سب زندہ ہیں، پھر دیکھتا ہوں ایک رینگنے والا چھپکلی جیسا جانور ہے جو ان سب کو کھانے لگ جاتا ہے میں اپنے بیڈ پہ بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 603245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 549-455/M=07/1442

     خواب میں سانپ نظر آنا دشمن کی علامت ہے لیکن اس میں اشارہ ہے کہ آپ کو نقصان نہیں پہونچے گا، نفس و شیطان کے مکرو فریب سے ہوشیار رہیں اور سنت و شریعت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند