متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 33237
عنوان: میں نے کل رات خواب میں ایک سفید بگلا دیکھا جو ہمارے تالاب میں تیر رہا ہے،
سوال: میں نے کل رات خواب میں ایک سفید بگلا دیکھا جو ہمارے تالاب میں تیر رہا ہے، اس کا ایک پنکھ ٹوٹا ہوا تلاب میں گراہے جسے حاصل کرنے کے لیے میں پانی کو حرکت دینا شروع کرتاہوں، لیکن پنکھ الٹی طرف جانے لگتاہے تب میں پانی کو الٹی طرف حرکت دینا شروع کرتاہوں تو پنکھ میرے پاس آجاتاہے ، اسی وقت وہ بگلامجھ پر جھپٹ پڑتاہے، لیکن میں اسے قابو کرلیتاہوں، اس کے بعد بھی میں نے کچھ دیکھا جو یاد نہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ دعا کی درخواست ہے۔
جواب نمبر: 3323701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1466=893-8/1432
ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ تو دنیا کی طرف متوجہ ہیں، مگر اللہ پاک آپ کو دین کی دولت سے سرفراز فرمانا چاہتا ہے، تنبیہ خواب میں یہ ہے کہ کسب حلال کی فکر بہت زیادہ کرنی چاہیے اور ہرامر میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھنا ترقیات کا زینہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند