• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174089

    عنوان: خواب میں میرے بال چوٹی کے سرے کی سائیڈ میں بالکل نیچے تک آگئے تھے...

    سوال: مولانا مفتیان کرام امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مولانا پچھلے دنوں میں نے ایک خواب دیکھا تھا خواب میں میرے بال چوٹی کے سرے کی سائیڈ میں بالکل نیچے تک آگئے تھے یعنی کمر سے نیچے تک اس خواب کی تعبیر میں نے جاننے کی بہت کوشش کی لیکن کہیں تعبیر مل نہیں پا رہی ہے۔برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ اس خواب کو دیکھ کر کچھ پریشان سا ہوں۔ مولانااپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادا دادی نانا نانی و سبھی مرحومین کی مغفرت کی دعا کی بھی درخواست ہے ،نیز میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں ساتھ ہی دوست و احباب کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے دنیا و آخرت میں بھلائی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 174089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 222-181/H=02/1441

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اعمال و افعال میں اعتدال و استقامت نہیں ہے غالباً اس کی طرف اشارہ ہے ہر معاملہ میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں زبان ، دل، نظر، کانوں کی مکروہات سے حفاظت کریں۔ ”شریعت و طریقت کا تلازم“ ایک کتاب ہے اس کو بکثرت مطالعہ میں رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند