• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62246

    عنوان: مسئلہ قومیت کے متعلق رہنمائی درکار ہے

    سوال: گذارش ہے کہ مسئلہ قومیت کے متعلق رہنمائی درکار ہے ۔ اس ضمن میں مختلف کتب کا مطالعہ کیا۔بعض حضرات نے اس کے حق میں دلائل دیے ہیں، ان کے نزدیک قوم کا لفظ قرآن میں استعمال ہوا ہے ،جس میں مسلم و غیر مسلم کاامتیاز نہیں،لہذا تعاون ومودت تو مسلمان کامسلمان ہی کے لیے ہوتاہے لیکن جیسا کہ آج دنیا مختلف ممالک کی صورت میں تقسیم ہے توقوم کی بنیاد پرغلامی سے چھٹکاراحاصل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اورجائزامور میں قومیت کے لحاظ سے تعاون جائز ہے ۔جب کہ بعض حضرات نے یکسر اس تصور کو خرابی کی جڑ قرار دیا ہے ۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس سلسلہ میں میری رہنمائی فرما دیں۔جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 62246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 95-112/H=2/1437-U ”مختلف کتب“ سے مراد کون کون سی کتابیں ہیں؟ ان سب کے کم ازکم نام اور مصنف کتاب کی صراحت کرکے استفتاء ارسال فرماتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند