• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166835

    عنوان: ایك ہی وقت میں تفسیر سننا اور ذكر كرنا؟

    سوال: کیا ایک ہی وقت میں قرآن کی تفسیر سننا اور ساتھ ساتھ ذکر کرتے رہنا درست ہے یا نہیں؟ مدلل وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 299-262/M=3/1440

    دونوں کام ایک ساتھ کرنے سے توجہ بٹ سکتی ہے مکمل توجہ و یکسوئی باقی نہیں رہے گی اس لئے بہتر یہ ہے کہ تفسیر قرآن اگر ہو رہی ہے تو اسے پہلے خوب دھیان سے سن لیں اور جب فارغ ہو جائیں تب ذکر میں مشغول ہوں اگرچہ قرآن کی تفسیر سنتے ہوئے ذکر کرنا ، ناجائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند