• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 44149

    عنوان: خواب

    سوال: میری والدہ کا تقریبا ًآٹھارہ سال پہلے انتقال ہوچکاہے، میں نے کئی بار خواب میں دیکھا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں بیماری (کینسر) کی وجہ سے جیسے اپنی حیات میں بیماری (کینسر) کی وجہ سے تکلیف میں تھیں۔ بس بالکل ویسے ہی خواب اکثر آجایا کرتاتھا اور جب آنکھ کھلتی تھی تو سکون ملتا تھا کہ شکر ہے کہ خواب تھا، ایک بار یہ بھی دیکھا کہ وہ جانماز پر بیٹھی ہیں اور ذکر وغیرہ میں مشغول ہیں ، کبھی بالکل نارمل حالت میں بھی دیکھا تھا جیسے وہ گھر میں رہا کرتی تھیں۔ ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ وہ کچھ خواتین کے ساتھ کعبہ کا طواف کررہی ہیں، لیکن مجھے اپنے خواب اس لیے سمجھ نہیں آتے ہیں کہ کبھی میں انہیں بڑی اچھی حالت میں دیکھتاہوں اور کبھی اسی بیماری کی تکلیف میں دیکھتاہوں جس بیماری میں ان کا انتقال ہوا تھا، براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 44149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 400-318/B=4/1434 آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی والدہ کے لیے کثرت سے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرتے رہیں، آپ اس کام میں کوتاہی کررہے ہیں، اسی کی طرف خواب میں اشارہ کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند