• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605273

    عنوان:

    عشق ومعاشقہ کی شادیاں عام طور پر کام یاب نہیں ہوتیں

    سوال:

    جناب میں ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا ہوں اور اسے شادی کرنا چاہتا ہوں تقریباً ۴سال سے میں اس کو پسند کرتا ہوں، وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے ، حضرت مجھ سے کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جن کو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں ہم دونوں کافی عرصے تک ایک دوسرے سے میسیجز ور کال وغیرہ پ بات کرتے تھے تو ہمارے ما ں باپ کو اس بارے میں پتا چل گیا ور انہوں نے ہم دونوں پہ پابندیاں لگادی اس وجہ سے لڑکی کے ماں باپ ا ور میرے ما ں باپ کے درمیان اختلافات ہوگئے ، اور نہ لڑکی کے ما ں باپ ا ور نہ میرے ماں باپ اس شادی کیلیے راضی ہورہے ہیں، جناب، مجھ سے ایک ور بہت برا گناہ ہوا ہے کہ میں نے لڑکی سے بیہودہ باتیں کی میسیجز پہ، میں شیطان کے بہکاوے میں آ کے الٹی سیدھی باتیں منے لڑکی سے کرلی لڑکی کے ما باپ نے وو میسیجز پڑھ لیے ، اب انہوں نے نے لڑکی پر بہت پابندیاں لگادی ہیں اور میں نے ان سے بہت مافی مانگی لیکن اب وہ میری بات نہیں مانتے ، میں نے اللہ پاک سے بہت استغفار کی ور بہت دعائیں کریں کہ مجھے وہ لڑکی مل جائے ، مجھ سے بہت بڑا گناہ ہوا ہے ، ابھی بھی وہ لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے لیکن نہ میرے والدین ور نہ اسکے والدین اس شادی کیلیے راضی ہورہے ہیں۔ برا ے مہربانی مجھے اس مسئلہ کا حل بتادیں ، میں ہر نماز میں اللہ پاک سے دعا بھی کرتا ہوں اور میرے دل میں کبھی کبھار یہ بھی آتا ہے کہ میری شادی اس سے ہوجائے گی ، لیکن میں بہت پریشان ہوں ، براہ کرم، کچھ ایسا بتادیں کہ میرے گھر والے ور لڑکی کے گھر والے اس شادی کیلیے راضی ہوجائیں ، آپ کا بہت بہت شکریہ 

    جواب نمبر: 605273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:796-631/N=11/1442

      کسی غیر لڑکی یا عورت سے دوستانہ مراسم وتعلقات قائم کرنا اگرچہ موبائل پرہو، اسلام میں ناجائز وحرام ہے اور عشق ومعاشقہ کی شادیاں عام طور پر کام یاب نہیں ہوتیں؛ لہٰذا اگر آپ دونوں کے ماں باپ نے آپ دونوں کے درمیان بات چیت وغیرہ کا سلسلہ بند کرادیا ہے اور وہ آپ دونوں کی شادی پرراضی بھی نہیں ہیں تو آپ اس پر اللہ تعالی کاشکر ادا کریں اور اب تک جو کچھ ہوا، اُس سے سچی پکی توبہ کریں اور اس لڑکی کو اپنے ذہن سے بالکل نکال دیں، اللہ تعالی آپ کو کوئی دوسرا بہتر رشتہ عطا فرمائے گا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند