• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154143

    عنوان: حمل کے دوران بیوی کے پیٹ پر سورہ لکھنا

    سوال: حضرت صاحب آپ کا فتوی پڑھا تھاکہ جب حمل ہوجائے تو بیوی کے پیٹ پر سورہ الاعلی لکھیں، سورہ کس چیز سے لکھنی ہو گی ؟کیا بیوی کے پیٹ کو ننگا کرکے لکھنا ہو گا؟ اگر پنسل سے نہ لکھیں انگلی سے لکھیں تو ایک حرف کے اوپر دوسرا حرف آ سکتا ہے ؟ کیا سورہ لکھنا اسلام میں ثا بت ہے ؟ حضرت صاحب مجھے اس کے بارے میں تفصیلی طور پر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1376-1348/M=12/1438

    سابقہ فتوی بھی منسلک کرنا چاہیے تھا تاکہ سوال وجواب کی صحیح نوعیت معلوم ہوتی، بہرحال حمل کے دوران بیوی کے پیٹ پر سورہٴ اعلیٰ قلم، پنسل وغیرہ سے لکھنے کی ضرورت نہیں، محض انگلی پھیر کر لکھ سکتے ہیں اس میں ایک حرف کے اوپر دوسرا حرف آجائے تو کوئی حرج نہیں، یہ ایک جائز تدبیر ہے اس میں کسی ناجائز امر کا ارتکاب نہیں اس لیے مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند