• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6834

    عنوان:

    ایک شخص گورنمنٹ سیکٹر میں ملازم تھا۔ اس نے گورنمنٹ کی ایسی جائیداد جو کہ اس کے ذاتی استعمال کے لیے نہیں تھی اس کو اپنے گھریلو مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ اب وہ گورنمنٹ کا ملازم نہیں ہے اوراس کو نہیں معلومہے کہ اس نے کتنا استعمال کیا ہے۔ اب یہ حکومت کو واپس دینا ممکن نہیں ہے۔ اس کا ہرجانہ کیا ہوگا؟ (۲) میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شیر نے میرے اوپر جست لگائی اور جب میرے قریب آیا تو یہ ایک گیڈر بن گیا اور میرے نیچے چلا گیا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1714=1338/ ھ

    (۱) اچھی طرح غور کرکے گھریلو استعمال کا حکومت کو پتہ چلے تو کتنی رقم واجب کردے، اتنی مقدار رقم کی خواہ آہستہ آہستہ ہو غرباء فقراء ماسکین محتاجوں کو دیتے رہیں، اور اللہ تعالیٰ سے سچی پکی توبہ واستغفار کا اہتمام بھی کرتے رہیں، ان شاء اللہ موٴاخذہ سے برأت ہوجائے گی۔

    (۲) اچھا خواب ہے، نفس و شیطان کے مکر فہت قوی (شیر) معلوم ہوتے ہیں، لیکن آدمی تھوڑا سا عزم اور ہمت ترک معاصی پر اور اتباع سنت پر کرکے قدم بڑھاوے تو وہ تمام مکاریاں گیدڑ (بہت کمزور) ثابت ہوجاتی ہیں، بس ہمت کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند