متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 604162
كیا حرام پیسوں سے قرض ادا كرسكتے ہیں؟
اگر ہمارے پہ ادھار ہے ، کیاہم حرام پیسوں سے وہ ادھار دے سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 60416220-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 726-592/D=08/1442
حرام پیسہ کس طرح کا ہے؟
اگر سود، رشوت، چوری، جوے وغیرہ کا ہے تو اصل مالکان کو یہ رقم واپس کرنا ضروری ہے اور اگر مالکان کا پتہ نہ ہو نہ ہی ان کے وارثان کا پتہ لگ سکے تو غرباء مساکین پر صدقہ کر دینا واجب ہے۔ ایسی رقم اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، اپنا ادھار ادا کرنا بھی اس رقم سے جائز نہیں۔ قال فی الدر: ویردونہا علی أربابہا إن عرفوہم، وإلا تصدقوا بہا؛ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ (الدر مع الرد: 9/553)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے وطن کشمیر میں ہوں اپنے گھر کے باہر (صحن) میں کھڑی ہوں کہ اچانک زمین ہلنے لگی اور پھٹنے لگی ،پھر آسمان سے چاند کا آدھا حصہ میرے گھر پر گرا اور گھر میں دھواں دھواں ہو گیا۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔ (میں یہاں ممبئی میں اپنے شوہر کے گھر پر ہوں)۔
2940 مناظرخواب میں صاف اشارہ پاتاہوں جیسے میرا رزلٹ، وقو ع پذیر واقعات ، میرے کسی قریبی کا مرنا ...
4726 مناظرمیں نے دیکھا کہ میرا کچھ زیور کھو گیا تھا جس کی باریک سے باریک چیز بھی مل گئی حقیقت میں کچھ کھویا نہیں ہے، یہ دیکھنا کیسا ہے؟ میری نند نے مجھ کو میرے شوہر کے ساتھ دیکھا کہ میں سفید موتی کا سیٹ خرید رہی ہوں۔
2905 مناظر