• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46232

    عنوان: بریلوی لوگ اپنی گستاخی اور اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس قسم کی باتیں کرتے رہتے ہیں

    سوال: میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ میں کراچی سے ہوں ۔ الحمد للہ دیوبند مسلک سے ہوں، مگر چند احباب علمائے دیوبند سے متعلق اعتراضات کرتے ہیں کہ علمائے دیوبند گستاخ ہیں، نعوذ باللہ اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمة اللہ علیہ نے قرآن کا ترجمہ غلط دیا ہے تو اس بارے میں وضاحت کردیں کہ یہ لوگ کیوں اس قسم کی باتیں کرتے ہیں؟ اور کیا ان بریلویوں کے پیچھے نماز ادا کرنا جائزہے؟

    جواب نمبر: 46232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1050-1050/M=9/1434 بریلوی لوگ اپنی گستاخی اور اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس قسم کی باتیں کرتے رہتے ہیں، علمائے دیوبند الحمد للہ ان الزامات سے بری ہیں، حقیقت حال جاننے کے لیے آپ ان کتابوں کا مطالعہ کیجیے، مطالعہٴ بریلویت، عباراتِ اکابر، محاضرت علمیہ بر موضوع رد رضاخانیت اور تحفة الجنة لأہل السنة۔ اگر بریلوی امام شرکیہ عقائد میں مبتلا ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست نہیں ا و راگر شرکیہ عقائد نہ رکھتا ہو تو اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند