• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164921

    عنوان: سرکاری ملازم کوبیماری پر ہونے والا خرچ گورنمنٹ سے واپس ملنا، اور اسمیں کمی زیادتی کا حکم ؟

    سوال: سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔ میری بیماری پر دوا وغیرہ خریدنے میں جو کچھ خرچ ہو رسیدیں جمع کرنے پر وہ مجھے محکمے سے مل جاتا ہے ۔ رسید پوری قیمت ہی کی بنائ جا سکتی ہے ۔عام طور پر دکانداروں سے جب رسید مانگی جاتی ہے تو کوئ رعایت نہیں کرتے اور پورا نفع خود ہی لیتے ہیں۔ یہاں کا ایک دکاندار مجھے رسید تو پوری قیمت کی بناتا ہے لیکن پیسے رعایت کرکے لگاتاہے اور وہ پیسے مجھے واپس کرتا ہے ۔ پھر مجھے اس رسید پر پوری قیمت اپنے محکمے سے مل جاتی ہے ۔ تو اس طرح بیچ میں بچے ہوے پیسے کیا میرے لیے جائز ہیں، جبکہ میری طرف سے کم قیمت لینے کا کوئ مطالبہ نہیں ہوتا ۔بعض علماء اسے نا جائز کہتے ہیں، جبکہ بعض حضرات کا خیال ہے کہہ وہ دکاندار چونکہ مجھے اپنے منافع میں سے دیتا ہے اسلیے میرے لیے اس رقم کو لینے میں کوئ حرج نہیں۔ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ اور اگر یہ صورت نا جائز ہو تو بچے ہوے پیسے محکمے کو واپس کرنے کی کیا شکل ہو اس سے بھی مطلع فرمائں۔

    جواب نمبر: 164921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1521-1337/D=1/1440

    صورت مسئولہ میں ناجائز کہنے والے علماء کی بات درست ہے واقعةً جس قدر خرچ ہوا ہو اسی قدر محکمہ سے لینے کا آپ کو حق ہے۔ دکاندار نے جب کچھ پیسے واپس کئے تو وہ محکمہ کے ہوئے آپ کا خود رکھ لینا جائز نہیں۔

    (۲) کسی طرح محکمہ کو واپس پہنچانے کی تدبیر کریں یا آئندہ اسی طرح کا واجب الوصول بل جب بنوائیں تو قابل واپسی رقم کے بقدر بل میں رقم شامل نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند