• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603971

    عنوان:

    منتخب احادیث پڑھنے سے منع کرنا ؟

    سوال:

    الحمد اللہ ہم لوگ دعوت کا کا م کرتے ہے تعلیم میں ہم لوگ فضائل اعمال منتخب احادیث کی تعلیم کرتے ہے کچھ لوگ منتخب حدیث پڑھنے سے منع کرے جب کے منتخب احادیث میں مستند احادیث اور قرآن کی آیات ہے ۔ بعض لوگ تشریع کا بہانا کررے ہیں جب کے حدیث کا ترجمہ بہت ہی واضح انداز میں کیا گیا جس حدیث کی تشریع کی ضرورت تھی اس کی تشریع کی گئی ہے ۔

    برائے کرم امت کو واضح کرے کے حدیث پڑھنے سے منع کرنے کا کیا گناہ ہوتا ہے ۔ حدیث کے منکر کا اسلام حصہ ہوتا یا نہیں واضح انداز میں جواب عنایت فرمائے تو عین کرم ہوگا۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 603971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 815-562/B=08/1442

     جو لوگ قرآن و حدیث کی زبان سے واقف نہیں یعنی عالم باقاعدہ نہیں ہیں، انہیں چاہئے کہ فضائل اعمال یا منتخب احادیث میں جو کچھ لکھا ہوا ہے وہی پڑھ کر سنادیں۔ کسی حدیث کی تشریح اپنی طرف سے نہ کریں؛ البتہ منتخب احادیث میں تشریح بہت کم ہے اس لئے عوام کے لئے یہ کتاب زیادہ مفید نہیں۔ اس کے برخلاف فضائل اعمال میں حضرت شیخ نے حدیث کی خوب تشریح کی ہے۔ مزید ذہن میں بات بیٹھ جائے اس کے لئے واقعات بھی لکھے ہیں لہٰذا عوام میں فضائل اعمال کا پڑھنا مفید تر ہوگا۔ اس سے زیادہ نفع پہونچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند