• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14862

    عنوان:

    تین بجے میں نے ایک خواب دیکھا کہ مسجد نبوی کا بڑا دروازہ کھلتا ہے اور یہ تہجد کا وقت ہوتا ہے۔میں بہت زیادہ خوشی کے ساتھ مسجد میں داخل ہوتی ہوں اور اس کے بعد مجھے یاد آتا ہے کہ میں باوضو نہیں ہوں۔چنانچہ میں باتھ روم میں جاتی ہوں اور وہاں پر ایک عورت بندھی ہوئی ہے جس کے ناخون میں پالش لگی ہوئی ہے۔ (۲)میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے بھائی کو سورہ واقعہ کے متعلق کچھ کہہ رہی ہوں ۔وہ آہستہ سے سورہ واقعہ کی پہلی آیت پڑھتا ہے۔ اس کے بعد وہ(سورہ قیامہ کی آیت)وجوہ یومئذ ناضرہ الی ربہا ناظرہپڑھتا ہے۔ ایک خواب میں میں نے کعبہ شر یف دیکھا۔خانہ کعبہپر لکھی ہوئی تحریر بہت زیادہ واضح اور روشن تھی۔اس کے سامنے ایک بڑے قلم جیسی کوئی چیز اور ایک سونے کا صندوق تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1661=1331/ھ

     خواب بہت عمدہ ہے، تھوڑی سی فیشن پرستی بھی بڑے عذاب میں گرفتاری کا موجب بن جاتی ہے، یہ تنبیہ بھی خواب میں ہے اور آپ کو ان شاء اللہ مسجد نبوی کا فیض پہنچے گا۔

    (۲) تعبیر یہ ہے کہ قیامت بہت قریب آلگی ہے، اس کی تیاری اوراعمال صالحہ میں سعی ہرشخص کو بڑھادینی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند