• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601858

    عنوان:

    اسلام میں فوٹو کھینچنے کی مماعنت کیوں ہے؟

    سوال:

    اسلام میں فوٹو کھینچنے کی مماعنت کیوں ہے؟

    جواب نمبر: 601858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:352-289/sd=6/1442

     احادیث میں تصویر سازی پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے اسلام میں فوٹو کھینچنے کو حرام قراردیا گیا ہے اور حرمت کی وجہ بھی احادیث سے یہ نکلتی ہے کہ تصویر اور تخلیق اللہ تعالی شانہ کی خاص صفات ہیں، جن میں کوئی غیر اللہ شریک نہیں ہوسکتا ،قرآن کریم کا ارشاد ہے : ہو اللہ الخالق البارئ المصور (الحشر) تو جس شخص نے کسی جاندار کی تصویر بنائی ، اس نے گویا اللہ تعالی کی صفت تخلیق و تصویر میں مداخلت اور شرکت کا عملی دعوی کیا ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے : جواہر الفقہ : ۱۹۲/۷، زکریا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند