• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165629

    عنوان: جس سے پیار كرتا تھا اس سے منگنی ہوتے ہوتے رہ گئی اب كیا كریں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ پیار کرتا تھا اور ہم دونوں کی منگنی بھی ہونے والی تھی۔ ہم دونوں۲ سال سے اس طرح ساتھ تھے ۔ اپنے پیار کی حاطر مجھے اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی بنانا پرا کیونکہ اسے یہ پسند تھا ہم دونو کو اک دوجے کے جسم کی پوری رسائی تھی۔ منگنی سے اک مہینہ پہلے اس نے کہا کہ وو میرے سے نہیں پیار کرتی اور اپنی خالہ کے بیٹے سے شادی کرنا چاہتی ہے جس کے رشتے سے پہلے وہ انکار کر چکی تھی۔ اس نے مجھے چھوڑدیا اور ان دونوں کے والدین من بات ہو گئی۔ اس ساری کہانی کو ۲ مہینے ہو چکے ہیں پر میرے پر اک بھوج ہے جو جسمانی تعلق میں نے اس کے ساتھ بنایا اس وجہ سے ۔ ہو سکے تو تو مجھے اس سب کا کوئی کفارہ بتا دیں جس سے میرا ذہنی بھوج کم ہو سکے اور اللہ ہم دونوں کومعاف کرے کیونکہ میں ابی بھی صرف اس لڑکی سے ہی پیار کرتا ہوں۔

    جواب نمبر: 165629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 95-87/M=1/1440

    صورت مسئولہ میں اس لڑکی کا تصور ذہن و دماغ سے نکال دیں اگر خیال آئے تو ذہن کو دوسری جانب پھیر لیا کریں، اس سے ملاقات، بات چیت سب بند کردیں اور جو گناہ ہو چکا ہے اس کی معافی کے لئے دو رکعت صلاة التوبہ پڑھ کر صدق دل سے توبہ و استغفار کریں اورآئندہ اس گناہ کے قریب بھی نہ جائیں اور ممکن ہو سکے تو جلد بہتر رشتہ تلاش کرکے نکاح کرلیں تاکہ گناہ سے بچ سکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند