متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 31333
عنوان: یرا ایک بیٹا تین سال پہلے سیکس آپریشن کرواکر عورت بن گیاہے، مصنوعی پستان بھی لگوایا ہے، اب وہ ایک گورے مرد سے شادی کرنا چاہتا ہے
سوال: میرا ایک بیٹا تین سال پہلے سیکس آپریشن کرواکر عورت بن گیاہے، مصنوعی پستان بھی لگوایا ہے، اب وہ ایک گورے مرد سے شادی کرنا چاہتا ہے، اس گورے آدمی نے اسلام قبول کرلیا ہے، میرے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اپنے آ پ کو ایک عورت ہی سمجھا اور اس نے بہت کوشش کی کہ وہ مرد کی طرح رہے اور سوچے۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی اور دعا کی ، لیکن اللہ کی جو مرضی! سوال یہ ہے کہ کیا ہم بیٹے کی شادی میں شریک ہوسکتے ہیں؟ کم سے کم صرف نکاح کی حدت تک؟ کیا ہم بیٹے سے بالکل قطع تعلق کرلیں یا ربط رکھیں اور نماز وغیرہ کی طرف توجہ دیں؟
جواب نمبر: 3133301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 808=808-5/1432
فطری جنس کو تبدیل کرانا درحقیقت تقدیری فیصلے کے خلاف ورزی ہے، جو بلاشبہ ناجائز اور گناہ کا عمل ہے۔ آپ کے بیٹے نے نہ شریعت کی پرواہ کی نہ آپ کا خیال رکھا، ایسے نافرمان بیٹے سے قطع تعلق کرلینا ہی مفید ہے، اس کی شادی میں شرکت بھی نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند