• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165284

    عنوان: تاروں کا گننا نیز سنسان راستہ میں باغ اور پھل کا خواب میں دیکھنا

    سوال: حضرت، میری ایک بہن ہے جس کی شادی دو ماہ پہلے ہوئی ہے۔ اسے شادی سے پہلے بھی ایک خواب آتا تھا اور شادی کے بعد بھی وہی خواب دوبارہ آرہا ہے۔ خواب یوں ہے کہ رات کا وقت ہے اندھیرا چھایا ہوا ہے آسمان میں ۷/ تارے نظر آرہے ہیں اور یہ ان تاروں کی گنتی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی جسے گنتی کر چکی وہ غائب ہو رہا۔ اور ایک خواب یہ ہے کہ سنسان راستہ ہے یہ چلتی جارہی ہے بہت چلنے کے بعد ایک آم کا درخت دِکھتا ہے جس میں بہت سارے آم بھرے پڑے ہیں، چاروں طرف سے لٹک رہے ہیں۔ اس کی خواہش ہوتی ہے اس میں سے کچھ لیا جائے۔ وہ کوشش کرنے لگتی ہے، تبھی ایک بندہ کہتا ہے اس میں سے نہیں توڑو، جو نیچے گرا ہے وہ لے لو۔ نیچے دیکھنے سے صرف ایک آم گرا ہوا ہوتا ہے جو نہ صحیح سے پکا ہے، کچا سوکھا ٹائپ کا۔ وہ اس کو لینے کے لئے جھکتی ہے، اب لے پاتی ہے یا نہیں پتا نہیں۔ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا کوئی مطلب اگر ہے تو وضاحت فرمادیں، نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 165284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 46-37/H=1/1440

    دونوں خواب کی تعبیر یہ ہے کہ نیک اعمال کی طرف بہن کی توجہ تو ہے مگر ان کو ضاائع ہونے سے نہیں بچا پارہی ہے، غیبت اور اس جیسے گناہوں سے اعمال صالحہ ضائع ہو جاتے ہیں حب مال کی زیادتی سے حقوق ضائع ہو جاتے ہیں اس طرف بھی دھیان رکھنے کی ضرورت ہے یعنی ان گناہوں سے بچنے کا اہتمام رکھے، اگر بہشتی زیور، فضائل اعمال کے مطالعہ میں رکھنے اور سننے سنانے کا گھر میں نظام بنالیں تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند