• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167683

    عنوان: خواب دیکھا کہ ہم دونوں کویت گئے ہیں کام کے سلسلے میں اور ایک بازار میں ہم دونوں ریڑی پہ گوشت بیچ رہے ہیں ...

    سوال: میرے ایک دوست نے خواب دیکھا کہ ہم دونوں کویت گئے ہیں کام کے سلسلے میں اور ایک بازار میں ہم دونوں ریڑی پہ گوشت بیچ رہے ہیں اور میں گوشت کاٹ کر بیچ رہا ہوں اور وہ سامنے کھڑا ہے اور ریڑی کے پیچھے گھنے جنگل ہیں اور ٹھوڑا آگے ایک مرد کی لاش زمین پہ پڑی ہے اور ایک عورت اس کے سرہانے کھڑی دعا کر رہی ہے اور اسی کے قریب میں ایک اور لاش ہے جسے کچھ عیسائی لوگ نوچ کر کھا رہے ہیں یہ سب کچھ دیکھ کر ہم ڈر سے روم پہ آتے ہیں اور بلڈنگ کی کی چھت سے جب نیچے دیکھتے ہیں تو وہا کچھ عیسائی لوگ کسی لاش کا گوشت کانٹ رہے ہیں۔ اس کی تعبیر جلدی بتا دیں میرے دوست نے جب سے یہ خوآب دیکھا ہے بہت پریشان ہے مجھے بھی یہ کچھ عجیب سا لگا۔اور ہم دونوں مکہّ مکرمہ میں کام کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 167683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 558-437/B=05/1440

    اس خواب سے اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دوست خلاف شرع کسی کام میں مبتلا ہیں۔ انہیں چاہئے کہ خلاف شرع کام سے باز آئیں ۔ سچی پکی توبہ کریں۔ ایسی مقدس جگہ میں رہ کر نیک خیالات پیدا کریں اور نیک کام میں لگیں صحیح اور سچے مسلمان بن جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند