• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165241

    عنوان: ’’میری حیثیت ان کے پیر کے دھول کے برابر بھی نہیں‏‘‘ كہنا كیا كسی مسلمان كے لیے درست ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں زید نے کسی عالم کے بارے میں کچھ تبصرہ کیا ان کے کسی عمل کا جو کہ کسی ذرائع سے زید تک پہنچی تھی اس خبر کو اس نے ایک عالم کو بھیجا تو اس عالم نے زید سے کہا کہ ہماری حیثیت اس عالم کے جوتوں سے نکلی غلاظت کے برابر نہیں کیا کسی مسلمان کی حیثیت ایک عالم کے جوتوں سے نکلی غلاظت کی نہیں یہ جملہ صحیح ہے ؟ اور وہ فارغ عالم ہیں جو یہ بات کہ رہے ہیں ۔

    جواب نمبر: 165241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:67-147/L=2/1440

    اس طرح کے الفاظ کہ میری حیثیت ان کے پیر کے دھول کے برابر بھی نہیں ازراہِ توضع کہہ دیتے ہیں ،اس میں مضائقہ نہیں،اس سے مقصود اپنے کو ان سے بہت زیاددہ کمتر ثابت کرنا ہوتا ہے یہ مطلب نہیں كہ حقیقتاً وہ شخص ان کے پیر کادھول ہے ،تاہم ایک عالم کو غلاظت کے الفاظ نکالنے سے گریز کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند