• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600459

    عنوان: دبئی اسلامی بنک سے قرضہ اٹھانا کیسا ہے ؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ دبئی اسلامی بنک سے قرضہ اٹھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 600459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:120-98/N=4/1442

     دبئی اسلامک بینک سے اگر بلا کسی عوض قرض ملتا ہے، یعنی قرض لینے والا جتنا قرض لیتا ہے، صرف اتنا ہی واپس کرنا ہوتا ہے، اُس سے زیادہ کسی بھی عنوان سے کچھ بھی زیادہ نہیں لیا جاتا تو دبئی اسلامک بینک سے قرض لینا جائز ہے۔ اور اگر کسی بھی عنوان سے مزید بھی وصول کیا جاتا ہو تو مزید کتنا وصول کیا جاتا ہے اور کس عنوان سے وصول کیا جاتا ہے؟ پوری تفصل لکھ کر دوبارہ سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند