• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15841

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ ہوں او رہمارے مدرسہ کی استانی ہمیں حکم کرتی ہیں کہ ہم سب طالبہ سورہ نمل کی آیت بسم اللہ الرحمن الرحمن والی آخری رکوع تک لکھیں۔ سب لکھتے ہیں سوائے میرے۔ وہ آیت میں ڈھونڈھتی ہوں مگر قرآن میں نہیں ملتی اور اسی ٹینشن میں ہوتی ہوں کہ استانی چیک کرنے آتی ہیں اور ڈانٹتی ہیں کیوں نہیں لکھا۔اور کہتی ہیں کہ اب گھر سے لکھ کر آنا؟ اس کی کیا تعبیر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1937=1559/1430/ھ

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ خوش گوار ازدواجی زندکی اللہ پاک مرحمت فرمائے گا۔ ان شاء اللہ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند